سرکاری حج اسکیم: درخواستیں دینے والے تمام شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے

تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود اس بار ہدف سے سات ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں

Dec 18, 2024 | 12:48:PM
سرکاری حج اسکیم: درخواستیں دینے والے تمام شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں دینے والے تمام افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

رواں سال سرکاری حج اسکیم میں تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود ہدف سے سات ہزار کم درخواستیں حاصل ہوئی ہیں۔

تیسری مدت ختم ہونے تک شہریوں کی جانب سے 28 ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں، جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں،سپیکر قومی اسمبلی

سات ہزار کا کوٹہ رہ جانے پر وزارت مذہبی امور حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر غورکیا جارہا ہے۔