(24نیوز) جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزموں کو بے گناہ قرار دیدیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزموں کو بے گناہ قرار دیدیا۔
دوران سماعت پانچ ملزموں نے ضمانتیں واپس لینے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے ملزمان کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید، سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔
خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔