عامر خان اور کرن راؤ کی فلم "لاپتہ لیڈیز" آسکرکی دوڑ سے باہر
فلم میں دو نوجوان دلہنوں کی کہانی بیان کی گئی ،کہانی بپلوپ گوسوامی نے لکھی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ"عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ و ہدایت کار کرن راؤ کی فلم "لاپتہ لیڈیز" آسکرکی دوڑ سے باہرہوگئی ۔
"لاپتہ لیڈیز" آسکرز 2025 کی بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی شارٹ لسٹ میں شامل نہیں ہوسکی اور اسے اسکرز کی فہرست سے باہر کردیا گیا ہے۔
گونیت مونگا کپور کی فلم "انوجا" لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے جو گارمنٹس انڈسٹری میں کام کرنے والے بچوں کی مجبوری کی پر مبنی چائلد لیبر کی کہانی ہے۔
دوسری طرف برطانوی فلم "سنتوش" نے بھی بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی ہے۔
یاد رہے کہ "لاپتہ لیڈیز" کو ستمبر 2024 میں آسکرز کے لیے بھارت کی آفیشل انٹری منتخب کیا گیا تھا، جس میں دو نوجوان دلہنوں کی کہانی بیان کی گئی ہے، کرن راؤ کی اس فلم کی کہانی بپلوپ گوسوامی نے لکھی تھی، اس میں راوی کشن، نیتنشی گوئل اور پرتیبھا رنتا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کنزہ ہاشمی نے بہترین اداکارہ کاایوارڈ اپنے نام کرلیا
"لاپتا لیڈیز" کو عامر خان، کرن راؤ اور جیوتی دیشپانڈے نے عامر خان پروڈکشن، کنڈلنگ پکچرز اور جیو اسٹوڈیو کے بینر تلے پروڈیوس کیا تھا۔