تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ نئی تاریخ سامنے آ گئی

Dec 18, 2024 | 13:29:PM
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ نئی تاریخ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ، اب چھٹیاں 20 دسمبر کی بجائے 23 دسمبر سے شروع ہوں گی اور یہ 10 جنوری تک جاری رہیں گی، اس کے بعد سکول 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب  نے صوبے بھر  میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان  کیاتھا، جس کے مطابق  موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  نے 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔