( 24 نیوز )سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہے کہ عالمی لابسٹ کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کوجیل سے نکالا جائے۔
سینیئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےجیل سے نکلنے کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، انہوں نے وفاقی حکومت سے شکایت کی ہے، مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کرنا چاہیے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ییلو لائن بی آر ٹی کے منصوبے کا شروع ہوچکا ہے،یلو لائن کا بس ڈپو بنایا جا رہا ہے، پہلے ڈپو سنگل اسٹوری تھا اب حکومت نے ڈبل اسٹوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ضرورت پڑے تو ایک اور چھت ڈال سکیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ڈیزل بسیں تھیں اب ای وی بسیں ہوں گی، بسوں کی چارجنگ بھی یہیں ہوگی۔ اس سے لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹ ملے گی، ہم ای وی ٹیکسیاں اور ای وی بائیکس بھی شروع کریں گے۔
سکیم کے تحت رائیڈرز کو بھی ای وی بائیکس دیں گے، یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے، ہم ہرچیز کے ذمہ دار ہیں۔ سب چیزیں ہم نے ٹھیک کرنی ہیں، ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے کہ چیلجز سے نمپٹا جائے۔
ٹرانسپوٹرز سے بھی درخواست کی ہے کہ ای وی بسز لائیں۔ مجھے پتہ ہے اس منصوبے پر جلد کام ہوسکتا ہے۔ اسے 2026 سے پہلے مکمل کیا جا سکتا ہے، میری خواہش ہے کہ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو سکے۔
سندھ کے سینیئر وزیر نے کہا کہ پیپلز بسوں کے روٹس کو بڑھایا جا رہا ہے، نئی بسیں اپریل تک آجائیں گی، ہماری کوشش ہے کہ پبلک پرائیٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائیں۔