خاتون ہونے کی رعایت، فون اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ نے آئی فون اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت منظور کر لی۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور فونز اسمگلنگ کی ملزمہ کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کا فیصلہ جسٹس مسرت ہلالی نے تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضمانت منسوخی کے وقت عدالت کو ملزمہ کا خاتون ہونا مدِ نظر رکھنا چاہیے تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کا مجرمانہ ریکارڈ، جرم کی نوعیت اور فرار نہ ہونے کو بھی مدِ نظر رکھنا چاہیے تھا، صرف قانون کا حوالہ دے کر سزا سنانا غیر مناسب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور نہ ہی اشتہاری ہونے کا کوئی ریکارڈ ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر دورانِ چیکنگ ملزمہ سے 26 آئی فون برآمد ہوئے تھے، جن کی مالیت 78 لاکھ 46 ہزار 798 روپے بنتی ہے۔