(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
انگلینڈ کے جو روٹ ایک مرتبہ پھر نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے سعود شکیل 10 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے نعمان علی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔