پی ٹی آئی والے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے: رانا تنویر

Dec 18, 2024 | 15:32:PM

(24نیوز)وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے بیانات میں سنجیدگی نظر نہیں آتی، زراعت کی ترقی اور معیار کے لیے اقدامات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کی۔

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پیشکش کی ہے، ایک بیان میں ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت حاضر ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔
 

مزیدخبریں