اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

Dec 18, 2024 | 16:01:PM
اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا  کہ اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں، عوام کی نمائندگی کرنے والے بہت کم ہیں۔

لاہور میں طلبہ حقوق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم ملک کا تعلیمی نظام درست کرنا چاہتے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے، یہ لوگ شکلیں بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں، باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی اور شوہر کے بعد بیوی اقتدار میں آجاتی ہے۔

 حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا  کہ عوام ان کی جمہوریت پسندی سے واقف ہیں، کوئی آئے اور جماعت اسلامی کے ساتھ جمہوریت کا مقابلہ کرے، ہم طلبہ حقوق اور طلباء یونینز کی بات کرتے ہیں،ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب اسمبلی کا شرمناک عمل ہے،اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں، یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہوں نے اپنی تنخواہیں بڑھا لی ہیں۔