دنیا کے معروف نجومیوں کی 2025 کیلئے خوفناک پیشگوئیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ کے معروف کاہنوں اور نجومیوں نے اگلے سال " تین دہائیوں میں سب سے اہم عالمی تبدیلیوں کے آغاز" کی پیش گوئی کی ہے۔
ان کی 2025 کے حوالے سے کی گئی پیش گوئیوں میں ممکنہ عالمی وبا کا آغاز، پورے یورپ میں قیادت کی ڈرامائی تبدیلیاں اور خلائی سفر میں پیش رفت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مصنوعی ذہانت میں ارتقاء کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
یورپ میں سیاسی تبدیلیاں
جرمنی، اسپین اور پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک 2025 میں انتخابات کروانے والے ہیں۔
پیش گوئی کی گئی ہے جرمنی 1991 کے بعد سے اپنی سب سے اہم اصلاحات سے گزرے گا تاکہ مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کر سکے۔
اس حوالے سے ان نجومیوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں "مرکزی، روایتی سماجی-جمہوری جماعتوں" کا کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
کورونا سے خطرناک نئی عالمی وبا
ایک ٹیرو کارڈ ریڈنگ میں 2025 کی وبائی بیماری کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جو "ممکنہ طور پر COVID-19 سے بدتر" ہوگی، جو 14 مارچ کو مکمل چاند گرہن اور 21 ستمبر کو جزوی سورج گرہن کے ساتھ موافق ہے، اور اختتام اور تبدیلی کے آغاز کی علامت ہے۔
اے آئی (AI) کا ارتقاء
پیش گوئی کے مطابق یورپی یونین اور امریکہ سخت اے آئی ضوابط نافذ کر سکتے ہیں، تاکہ "اخلاقی نگرانی کے ساتھ جدت کو متوازن" رکھا جا سکے۔
خلائی ریسرچ
نجومیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ ٹیک میں ترقی کے ساتھ "خلائی ریسرچ اور ایجادات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جو انسانی تہذیب کی حدود کو سیارہ زمین سے آگے بڑھا دے گا۔"
انہوں نے معاشرے اور ثقافت میں ایک بڑی ہلچل کی بھی پیش گوئی بھی کی ہے، جس میں کاسمک روڈ ٹرپ ٹیکنالوجی، مذہب اور اقدار میں گہری تبدیلیاں، عیسائیت کی بحالی اور "روایتی اقدار" کی واپسی شامل ہے۔