جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Dec 18, 2024 | 18:47:PM
جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،  سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں شروع ہوگا۔

 ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،جنوبی افریقا نے ٹیسٹ سکواڈ کا علان کر دیا ہے، اسکواڈ میں ڈیوڈ بیڈنگھم، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ٹونی ڈی زوری، مارکو یانسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، ڈین پیٹرسن، کاگیسو رباڈا، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، اور کائل ویریانے  شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا،جنوبی افریقا نے اس سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کو سونپی ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد فی الحال ون ڈے سیریز جاری ہے جس میں گزشتہ روز پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی