تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان خاکتسر

Dec 18, 2024 | 19:05:PM
تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان خاکتسر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ رائے ونڈ کے قریب پیش آیا جب 8 ڈاؤن تیز گام ایکسپریس انجن کے ساتھ جڑی بریک بوگی میں اچانک آگ لگ گئی, مسافروں کے شور اور دھویں کی وجہ سے ٹرین کو فوری طور پر روک لیا گیا تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے ٹرین کے مسافروں، ریلوے حکام اور ریسکیو ٹیم نے مشترکہ طور پر کارروائی کی اور بوگی کو انجن سے علیحدہ کرکے آگ کو بجھایا, اس دوران لاہور سے کراچی جانے والی تمام ریل گاڑیوں کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا اور تمام ڈاؤن ٹریک کی ٹریفک کو بند کردیا گیا تاکہ حادثے سے متعلقہ علاقے میں امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔

ریلوے حکام نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ اس واقعے کا جائزہ لیا جا سکے اور چند گھنٹوں بعد تیز گام ایکسپریس کو کراچی روانہ کردیا گیا, اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینوں کی آمد کا عمل معمول کے مطابق جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع