پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی : نیٹ فلکس پر ایک ارب 40 کروڑ روپے جرمانہ

Dec 18, 2024 | 19:17:PM

(ویب ڈیسک)ڈچ ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی (DPA) نے نیٹ فلکس پر 2018 سے 2020 کے دوران ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پر 4.75 ملین یورو (تقریباً 140 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیٹ فلکس نے صارفین کو ان کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں مناسب معلومات فراہم نہیں کیں، نیٹ فلکس کی پرائیویسی اسٹیٹمنٹ غیر واضح تھی اور یہ ڈچ اور یورپی یونین کے قوانین کی تکمیل نہیں کر رہی تھی، تاہم کمپنی نے بعد میں اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا اور صارفین کو بہتر آگاہی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

یہ کارروائی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ ڈیٹا پرائیویسی کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور صارفین کے ساتھ شفافیت برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹام کروز کیلئے امریکی بحریہ کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز

مزیدخبریں