سعودی طرز پرپاکستان میں پاسپورٹ نظام کو فول پروف بنایا جائے گا، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرز پر پاکستان میں بھی کال سینٹر اور پاسپورٹ نظام کو فول پروف بنایا جائے گا ۔
انہوں نے سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح ال مرابہ نے سے ملاقات کی۔انہوں نے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ میں جدید کال سینٹر کا معائنہ کیا اور اس کے قیام کو سراہا اور ایڈوانس ٹیکنالوجی اور پاسپورٹ کے جدید نظام کی تعریف کی۔
محسن نقوی اور ڈاکٹر صالح ال مرابہ نےجعل سازی کی روک تھام کے مؤثر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اورپاسپورٹ کی وصولی سے اجرا تک کا نظام سہل بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاسپورٹ نظام فول پروف بنانے کیلئے سعودی معاونت سودمند ہوسکتی ہے اور باہمی تعاون سے عوام کو سہولت اور دھوکہ دہی سے نجات ملے گی اور یہ بھی کہا کہ سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرز پر پاکستان میں بھی کال سینٹر بنائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے تعاون سے پاسپورٹ اور کاغذات میں جعل سازی کرنے والوں کو پاکستان میں ہی پکڑا جاسکتا ہے اور اس تناظر میں جعلی کاغذات پر سفر کرنے والے 3700 پاکستانی سعودی ایئرپورٹس پر پکڑے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر