ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز بلاک

Dec 18, 2024 | 20:42:PM
ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز بلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیاہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی سموں کے خلاف مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے جن میں قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور، پنو عاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال شامل ہیں۔ ان چھاپوں کے دوران 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں، جبکہ کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ استعمال کے پیش نظر غیر فعال سموں کو بلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر