جنت مرزا کو کس چیز کے خوف سے کپکپی طاری ہوجاتی تھی؟ ٹک ٹاکر کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حالیہ ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں کراچی کے طیارہ حادثے کے بعد جہاز میں سفر کا شدید خوف تھا جو وقت کے ساتھ ختم ہوگیا اور بتایا کہ وہ اس وقت جاپان میں کاروبار شروع کرنے کے لیے جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔
جنت مرزا نے بتایا کہ ان کا ننھیال جاپان میں مقیم ہے جس کی وجہ سے ان کا وہاں آنا جانا رہتا ہے وہ چھ ماہ پاکستان اور چھ ماہ جاپان میں رہتی ہیں، تاہم اس بار وہ جنوری میں طویل عرصے کے لیے جاپان جا رہی ہیں جہاں وہ اپنا کاروبار شروع کرنے والی ہیں۔
جنت مرزا نے ایک پرانا خوف بھی شیئر کیا جسے یاد کرتے ہوئے ان کے پسینے چھوٹ جاتے تھے انہوں نے بتایا کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد انہیں جہاز میں سفر کرنے کا شدید خوف تھا اور وہ یہ سوچ کر کپکپاتی تھیں کہ یہ ان کا آخری سفر ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دفعہ جب ان کے اہل خانہ اسکردو جا رہے تھے تو جہاز میں ان کی حالت بہت خراب ہو گئی تھی وہ مسلسل کانپ رہی تھیں اور پسینہ آ رہا تھاان کی بہن انہیں تسلی دینے کی کوشش کر رہی تھی لیکن وہ جہاز میں سفر سے پہلے اور دوران روتی رہیں اور مطالبہ کرتی رہیں کہ وہ گاڑی کے ذریعے سفر کریں۔
جنت مرزا کے مطابق یہ ایک ایسا دور تھا جب وہ جہاز میں سفر کرنے کی حالت میں نہیں تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ خوف ختم ہو گیا۔
مزید پڑھیں:ٹام کروز کیلئے امریکی بحریہ کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز