الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل کے بیان کا نوٹس 

Feb 18, 2021 | 00:30:AM

(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بیان کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سے ادائیگیوں سے متعلق شواہد طلب کرے گا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے گزشتہ روزسپریم کورٹ میں ادائیگیوں کا ذکر کیا تھا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاتھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے لوگ اسلام آباد میں پیسوں کے بیگ لے کر گھوم رہے ہیں، لندن اور دبئی میں بھی پیسوں کی بات ہو رہی ہے۔ نوٹوں کے بیگوں والے اس انتظار میں ہیں کہ اوپن بیلٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ کیا فیصلہ سناتی ہے۔

مزیدخبریں