بھارت: مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین بم حملے میں شدید زخمی

Feb 18, 2021 | 08:58:AM
بھارت: مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین بم حملے میں شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر  بم سےحملہ  کر دیا گیا۔ ذاکر حسین حملے میں بری طور پر زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ذاکر حسین پر نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ کولکتہ جانیوالی ٹرین پر سوار ہونے کیلئے نمیتا سٹیشن کی طرف پیدل جا رہے تھے۔ مرشدآباد ضلع کے جنگی پور کے رکن اسمبلی ذاکر حسین اور کچھ دیگر زخمی لوگوں کو  فوری مقامی ہسپتال لے جایا گیا، ابتدائی علاج کے بعد انہیں کولکتہ  کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ذاکر حسین پنے علاقہ کے ایک اہم تاجر بھی ہیں، ان پر مبینہ طور پر مکمل عوامی طور پر بھیڑ والی جگہ پر حملہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں وزیر کے ساتھ گئے کم از کم 13 لوگ زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ذاکر حسین کے بائیں حصے میں زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ زخمی  کارکنان میں کچھ کے جسم کے حصے کاٹنے پڑ سکتے ہیں۔