کورونا وائرس سے مزید52 اموات،1272نئے کیسز

Feb 18, 2021 | 08:09:AM

(24نیوز)ملک میں کورونا وائرس کا زور نہ تھم سکا،24 گھنٹوں میں مزید 52 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 488 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہوگئی۔

 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 67 ہزار 761 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 543 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک 5 لاکھ 30 ہزار 597 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 716، سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 306، بلوچستان میں 18 ہزار 958، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 945، اسلام آباد میں 43 ہزار 29 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 629 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 52 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 488 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 138، سندھ میں 4 ہزار 263، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 15، اسلام آباد میں 487، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 284 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزیدخبریں