عمران خان کے رویے سے پارلیمنٹ کمزور ہو رہی ہے،خورشید شاہ

Feb 18, 2021 | 11:19:AM
عمران خان کے رویے سے پارلیمنٹ کمزور ہو رہی ہے،خورشید شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سید خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہ ماضی میں مارشل لاء کے دور میں آئین چھیڑنے کی کوشش کی گئی جس سے ملک کو نقصان ہواسینٹ ملک کے چاروں صوبوں کی ضمانت ہے۔ سینٹ الیکشن آئین اور قانون کے تحت ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں ووٹ دینے میں ضرور جاؤں گا یہ میرا آئینی حق ہے ۔حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت نے گرفتار نہیں کروایا، حلیم عادل چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر گرفتار ہوئے۔انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کےباہر جانے کے لئے راستہ ہموار کرنے کی بات پر انہوں نے کہا کہ باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک پارلیمنٹ کو تسلیم ہی نہیں کیا ۔عمران خان باہر کے راستے اختیار کر رہا ہے اور ادھر ادھر کی ترمیمیں لانے کوشش کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ایسے رویے سے پارلیمنٹ کمزور ہو رہی ہے جو انتہائی افسوس کی بات ہے ۔حکومت کو آئینی راستے اختیار کر کے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو گی،تو ریاست مضبوط ہو گی ،ریاست مضبوط ہو گی تو ملک ترقی کرے گا ۔  

ذرائع کے مطابق  الیکشن والے دن سارے انتظامات الیکشن کمیشن کے پاس ہوتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کے عمران خان کے پاس کچھ لوگ سمجھدار ہیں جو انہیں سمجھائیں کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہوتا ہے ۔قائد حزب اختلاف کی گرفتاری بہتر عمل نہیں حلیم عادل شیخ کی ضمانت ہو گئی ہے یا ہو جائے گی ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا ہے ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نڈر سیاستدان تھے ۔ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔