اٹلی، آتش فشاں پہاڑ لاوا اگلنے لگا،ائیر پورٹ بند

Feb 18, 2021 | 11:31:AM

 (24نیوز)اٹلی میں مشہورآتش فشاں ماؤنٹ Etna نےلاوا اگلنا شروع کردیا۔ پہاڑ سےنکلنے والی راکھ تین ہزارفٹ کی بلندی تک پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث آسمان چھوٹے پتھروں اور دھوئیں سے بھر گیا ۔دھواں اور راکھ تین ہزار فٹ بلندی تک پھیل گئی ،جس کی وجہ سے پروازیں معطل کر دی گئیں ۔واضح رہے کہ آسمان سے  برسنے والے چھوٹے پتھروں اور دھوئیں کے باعث Catania کا ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے۔مزید یہ کہ آتش فشاں پھٹنے کے سبب قریبی آبادیوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


 

مزیدخبریں