(24نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہےکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے توقعات سے بڑھ کر ترسیلات زر پاکستانی آئی،ہم نے 500 ملین ڈالر کا ٹارگٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کی تعداد 70 سے 90 لاکھ ہے اور صرف 5 ماہ میں 97 ملکوں سے 88 ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئےسہولیات فراہم کررہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 88 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی مستفید ہورہے ہیں اس لئے بیرون ملک پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کو آزمائیں۔