میانمار،فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج تیز ،قافلے نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا۔مظاہرین قافلوں کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے۔
میانمار کے دارالحکومت ینگون میں فوج کے اقتدارپر قبضے کے خلاف مظاہرین نے فوجی قافلوں کو روکنے کے لئے گاڑیاں بیچ سڑک پر کھڑی کردیں جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں برسائیں۔
واضح رہےکہ میانمار نے فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ملک بھر میں اساتذہ اور طلبا سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔
دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے آنگ سان سوچی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔