4 ٹک ٹاکرز کے قتل کا الزام،ایک خاتون زیرحراست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کی ہلاکت پرایک خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق انویسٹی گیشن پولیس نےسویرا نامی خاتون کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا مقتولہ مسکان سے جھگڑا ہوا تھا اورمبینہ طورپراسی نے رحمٰن افغانی کو فون کرکے بلایا تھا جو کہ واقعے کے بعد سے اپنے ساتھی سمیت روپوش ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے لڑکی سمیت 4ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا جو شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔