اڑھائی سالہ اقتدار میں 20ارب ڈالر قرض اتاردیا:وزیراعظم

Feb 18, 2021 | 11:52:AM

Read more!

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے اڑھائی سال میں 20 ارب ڈالر کے ریکارڈ قرضے واپس کئے ہیں، ملک کی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے، 6 ہزار ارب روپے قرض کی مد میں دیئے، کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کئے۔

 اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، حکومت میں آئے تو ہمیں ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا، کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے، کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، عوام مشکل حالات سے گزرے، تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا رہا۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، آج ٹیکسٹائل فیکٹریوں کیلئے ورکرز نہیں مل رہے، پہلے لوگ ٹیکسٹائل سے ریئل اسٹیٹ میں جا رہے تھے، قرضے کے باوجود ہمارے معاشی اعشارئیے مثبت ہیں، 

مزیدخبریں