سینٹ میں تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ میں 28 سے 30 نشستیں لینے والی سب سے بڑی جماعت ہوگی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوگا تیل کس بھاؤ ہے۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلسے، بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے ارکان اب نئی قیادت لائیں گے۔
ادھر معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 29 فیصد اور وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی اس امر کی ضامن ہے کہ عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے، ذاتی مفادات کے پجاری ماضی کے حکمران کیمپ افسر کے نام پر درندوں کی طرح بے رحمی سے قومی وسائل اور دولت لوٹتے رہے۔