کنول شوذب اور پڑوسی کاجھگڑا ختم،صلح ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب اور پڑوسی کے درمیان جھگڑاختم ہو گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں کی صلح ہو گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کنول شوذب اور ان کے پڑوسی عبدالرحمان نے بیان دیا کہ ہماری صلح ہو گئی اس لئے مقدمات واپس لیتے ہیں جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کے درمیان صلح قبول کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا اختیار سے تجاوز بادی النظر میں خلاف قانون ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایم این اے نے تنقید پر فوجداری مقدمہ کیسے قائم کروا دیا؟عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے الیکٹرانک کرائم قانون کا ناجائز استعمال کرکے طاقتور کو فائدہ دیا۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ منتخب ایم این اے نے تنقید پر پڑوسی سے جھگڑے کو کرمنل کیس بنا دیا۔
عدالت نے مزیدکہا کہ ہر کوئی دوسرے کا احتساب چاہتا ہے، خود کو طاقتور بنا کر احتساب سے بچا لیتا ہے۔