کسانوں کا ریل روکو احتجاج ، مودی نے فوج بلا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مودی سرکار کے ظالمانہ اقدامات کےخلاف بھارتی کسان ریل روکو احتجاج کر رہے ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے ملک بھر کا ٹرین نیٹ ورک جام کیا جائے گا، مودی نے ریلوے اسٹیشنز پر نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے، پنجاب میں کسان تحریک کی حمایت میں خواتین نے بھی جلسے شروع کر دیئے۔
بھارتی حکومت نے طاقت کے بل پر احتجاج روکنے کی تیاریاں کر رکھی ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر پیرا ملٹری فورس کی 20 اضافی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ پنجاب، ہریانہ، راجستھان، یو پی اور مغربی بنگال میں سپیشل فورسز تعینات کی گئی ہیں۔کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد مسافروں کو تنگ کرنا نہیں بلکہ سرکار کو خبردار کرنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے متنازعہ قوانین کی واپسی ہی مسئلہ کا آخری حل ہے، پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں خواتین نے بھی چھوٹے بڑے مظاہرے کئے۔ خواتین کے ان اجتماعات میں کسان تحریک میں جان دینے والوں کو یاد کیا گیا۔