احتساب عدالت،خواجہ آصف کےریمانڈ میں 2مارچ تک توسیع

Feb 18, 2021 | 13:28:PM

  (24نیوز)احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ زیر حراست ملزم ہسپتال میں زیر علاج ہے، خواجہ آصف کو ایک روز کا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف کو ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔
 

مزیدخبریں