سینٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے بیان حلفی لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ بیان حلفی میں امیدوار ٹکٹ پر پیسے نہ لینے کی یقین دہانی کرائے گا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدوار نے اگر پارٹی ٹکٹ سے متعلق رقم دی ہے تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، امیدوار ووٹ کی خرید و فروخت کے لئے کسی بھی طرح پیسے کا استعمال نہ کرنے تحریری یقین دہانی کرائے گا، امیدوار انتخاب میں کرپٹ پریکٹس، آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرائے گا۔امیدوار الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائے گا، بیان حلفی پر امیدوار کے دستخط، انگوٹھے کے نشان اور شناختی کارڈ نمبر درج ہوگا۔ امیدوار بیان حلفی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ جمع کرائے گا۔