سپریم کورٹ کی تشریح یا ایگزیکٹو آرڈنینس سے ترمیم کی گئی تو آئینی انارکی پیدا ہوجائے گی: احسن اقبال

Feb 18, 2021 | 15:44:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کی تشریح یا ایگزیکٹو آرڈنینس سے ترمیم کی گئی تو آئینی انارکی پیدا ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطا بق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن واضح کر چکا کہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی۔ اگر سپریم کورٹ کی تشریح یا ایگزیکٹو آرڈنینس سے ترمیم کی گئی تو  آئین متنازعہ ہو جائےگا اور پھر مستقبل میں وفاق کے حوالے سے جھگڑے حل نہیں کر سکیں گے۔ خفیہ رائے شماری اگر ختم کرنی ہے تو پھر نچلے لیول تک ختم کرنا پڑے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ رائے شماری ختم کر کے علاقے کے تھانیدار, وڈیرے یا پٹواری سے پوچھ کر ووٹ ڈالنا ہوگا,ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہئے کہ جس سے اداروں کے درمیان بداعتمادی پیدا ہو,سیکرٹ بیلٹ ختم کر دیا گیا تو طاقتور کے خلاف کون ووٹ دے گا,ووٹ پر کوئی نشان لگانے یا نام لکھنے سے ووٹ کینسل ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں