مشاہداللہ کی وفات میرےلئے بڑا نقصان،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مشاہد اللہ نے میری سیاسی تربیت کی، ہر ریلی، جلسے میں معاونت کی، میری ہر ریلی اور جلسے کے بعد پہلا پیغام مشاہد اللہ خان کا آتا تھا۔ مشاہد اللہ کی وفات میرے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
مشاہد اللہ خان کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آج مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن یا جمہوریت کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو مشاہد اللہ جیسا شخص نہیں ملے گا وہ جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف سینٹ میں توانا آواز تھی۔مریم نواز نے کہا کہ میرا مشاہد اللہ صاحب سے باپ بیٹی جیسا تعلق تھا، خطابت ان کا فن تھا، وہ علم کا دریا تھے، مجھے گائیڈ کرتے تھے۔اللہ پاک مشاہد اللہ کے درجات بلند کریں اور مغفرت فرمائیں۔