تحریک انصاف کو برطانیہ سے فنڈنگ کی تفصیلات جاری

Feb 18, 2021 | 15:59:PM

(24نیوز)پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ سے فنڈنگ کی تفصیلات جاری کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے برطانیہ سے پارٹی اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی رقم کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کی رکنیت حاصل کرنے والے 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے 8 کروڑ 87 روپے پارٹی اکاؤنٹ میں جمع کرائے ہیں جبکہ ہر رکن نے 36 پاونڈز بطور ممبر شپ فیس ادا کی۔

ذرائع کے مطا بق انھوں نے بتایا کہ ممبرشپ فیس پارٹی اکاؤنٹ میں منتقل کی جاچکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا برطانیہ سے موصول ہونے والے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے ممنوعہ فنڈنگ کا ڈھول پیٹنے والوں کے چہرے پر طمانچہ ہے۔ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے کہا کہ دیگر ممالک میں ہونے والی تحریک انصاف کی رکنیت کی تفصیلات بھی جلد جاری کردیں گے۔

 

مزیدخبریں