(24نیوز)وز یر اعلیٰ پنجاب کی معا ون خصو صی فرودس عاشق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پا رٹی کو پتا ہے جہاں لوٹ مار، کرپشن کے پیسے موجود ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق فر دوس عا شق اعوا ن نے کہا ہے کہ دونوں پا رٹیوں نے اپنی اپنی باریوں میں دوسرے ممالک کے سا تھ مجرموں کے تبادلے سے گریز کیا۔ اب پی ٹی آئی کی حکومت نے اس بات کا ازسر نو جائزہ لیا ہے۔ ہماری حکومت نے اب مجرموں کے تبادلے پر کام شروع کر دیاہے۔ یہ سب کچھ کورونا کی وجہ سے لیٹ ہوا ۔
فر دوس عا شق اعوا ن کا کہنا تھا کہ عوام ان پی ڈی ایم کے بھگوڑوں کو جانتی ہے ان پر اعتبار نہیں کرتی۔ کرپشن کے بانی ،چھانگا مانگا کی سیاست کے ہنر جاننے والوں سے کوئی پریشانی نہیں۔ پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار جاری ہے۔اب تو ایلفی بھی دستیاب نہیں جو ان کے جوڑ توڑ کو جوڑے۔