(24 نیوز)سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، سینٹ کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر مولانا فضل الرحمان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سینٹ کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار ہیں۔جلد اسلام آباد پہنچ کر آپ سے ملاقات کروں گا۔