(24نیوز )رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ادارے خود کو متنازعہ نہ بنائیں اور سیاست سے دور رہیں،سیاست کو سیاستدانوں کیلئے چھوڑ دیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق سینیٹر مولابخش چانڈیوکاکہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں الجھ کر خود پر تنقید کے دروازے نہیں کھولنے چاہئیں ، سیاسی پیچیدگیوں کا حل سیاستدان ہی دے سکتے ہیں ، اداروں کا کام صرف اور صرف آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے سب کا آئین کے دائرے میں رہنا لازمی ہے ۔
ادارے خود کو متنازعہ نہ بنائیں ،سیاست سے دور رہیں،مو لا بخش چا نڈیو
Feb 18, 2021 | 18:43:PM