(24 نیوز)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نااہل حکومت اور مہنگائی کیخلاف ووٹ دینگے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کیلئے عوام پی ڈی ایم کی امیدوار کو ووٹ دیں۔ سینٹ الیکشن میں اگر پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی والی سیٹ جیتتی ہے تو یہ وزیراعظم پہ عدم اعتماد ہوگا۔
پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ سینٹ اور ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار ہی کامیاب ہو نگے۔ہمارے ادارے ہمیں اپنی جانوں سے عزیز ہیں۔ سیالکوٹ: ادارے آ ئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ سینٹ الیکشن کے بعد 26 مارچ کو لانگ مارچ اور پرامن دھرنا ہوگا۔