25 ہزار روپے والے پرا ئز با نڈز کے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)ادارہ قومی بچت کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے63 ارب روپےکے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کیے، بانڈ بند ہونے کے اعلان کے وقت ان میں164ارب روپے سرمایہ کاری تھی۔
تفصیلا ت کے مطابق حکومت نے 40 ہزار روپے والے بانڈزپر بھی پابندی لگا رکھی ہے،40 ہزار والے بانڈز میں 259ارب روپے کی سرمایہ کاری تھی اور اب 40 ہزارروپے والے بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 80 کروڑ روپے رہ گیا ہے، 40 ہزار والے بانڈز کی رجسٹریشن31 دسمبر تک صرف 21 ارب روپے رہ گئی تھی۔