(24نیوز)پاوری ہو رہی ہے کی ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی اس کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق شہرت حاصل کرنے کے بعد دنانیر بہن نفایل کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کے لیے پہلے سے ہی حدود کا تعین کر رکھا ہے۔
انہوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے کئی دن قبل بنائی ۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ ایبٹ آباد سے سیاحت کے بعد واپس اسلام آ باد آرہے تھے تو درمیان میں کہیں کھانے کے لیے رکنے کے وقت انہوں نے ویڈیو بنائی مگر اسے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیا۔
دنانیر نے بتا یا کہ جب ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کی تو انہوں نے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا کہا اور پھر کسی شخص نے ان کی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔دنانیر نے بتایا کہ انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں دنانیر نے بتایا کہ اگر انہیں اداکاری کی پیش کش ہوئی تو گھر سے اجازت لینے میں مشکل پیش آئے گی ،میں نے اے لیول پاس کر رکھا ہے اور اب یونیورسٹی جاﺅنگی اور اپنے والدین کی مرضی سے ہی شادی کرونگی۔ میرے خاندان کا تعلق فوج سے ہے، وہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ ان کی بڑی بہن نفایل اسکالرشپ پر امریکا میں پڑھتی ہیں۔
نفایل نے چھوٹی بہن دنانیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ذہین ہیں۔ایک سوال کے جواب میں دنانیر نے بتایا کہ وہ مستقبل میں سی ایس ایس کرکے بیوروکریٹ بننا چاہتی ہیں۔