سی پیک کی کامیاب تکمیل سے چین اورپاکستان دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا، آرمی چیف

Feb 18, 2021 | 20:48:PM

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری (سی پیک)کی تکمیل سے چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیرنونگ رونگ نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے چینی تعاون پر اظہار تشکرکیا،آرمی چیف نے عالمی فورمزسمیت سکیورٹی شعبے میں تعاون وحمایت کوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

مزیدخبریں