سینٹ انتخابات میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،سلیم مانڈی والا

Feb 18, 2021 | 21:48:PM
 سینٹ انتخابات میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،سلیم مانڈی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ سینٹ انتخابات میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، سب نمبر گیم کا چکر ہے، یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو نجی کاروباری ٹرانزیشن سے دور رہنا چاہیے،نجی کیسز میں عوام کو تنگ اور ہراساں کرنا بند کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات کی خبر سے بہت دکھ پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ کیس سے متعلق یہی کہوں گا میرا کیس نجی ٹرانزیکشن کا کیس ہے، نیب جب تک یہ نجی کیسز کرے گا عوام کا نقصان ہو گا۔
 انہوں نے کہاکہ نیب کو نجی کاروباری ٹرانزیشن سے دور رہنا چاہئے،نیب نجی کیسز میں عوام کو تنگ اور ہراساں کرنا بند کرے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا نیب متاثرہ خاتون طیبہ نے ابھی ہمیں درخواست دی ہے جسے دیکھیں گے۔اس کے بعد دیکھا جائے کہ کیس کس نوعیت کا ہے۔ 
سینٹ انتخابات کے حوالے سے سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضاگیلانی پر الیکشن کمیشن نے کوئی اعتراض نہیں لگایا،یوسف رضاگیلانی سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے۔