(24نیوز)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک صوبائی وزیر سمیت آٹھ ارکان اسمبلی کو جرمانہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو 15ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے،پنجاب اسمبلی کے رکن عبدالستار خان کو 10 ہزار روپے ،چودھری اشرف کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ارکان ذیشان رفیق ،وقار احمد چیمہ اور رانا محمد افضل کو پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، قومی اسمبلی کے رکن چودھری ارمغان سبحانی کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن ان ایکش، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ارکان اسمبلی کو جرمانے
Feb 18, 2021 | 22:02:PM