چیف جسٹس پاکستان کا پولیس فورس کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کرنے کاحکم

Feb 18, 2021 | 23:02:PM

(24نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے آئی جیز کو جھوٹی ایف آئی آرز اور غیر ضروری گرفتاریاں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر کی پولیس فورس کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کرنے کا حکم دےدیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جسٹس عمر عطا بندیال، تمام موجودہ آئی جیز سمیت دیگر کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔کمیٹی نے پولیس ریفارمز سے متعلق سیکرٹری داخلہ اور صوبائی چیف سیکرٹریز سے رپورٹ طلب کر لی، چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ متعلقہ آئی جیز ،پی ایس پی افسروںسے آغاز کر کے تمام پولیس فورس کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کریں۔

مزیدخبریں