سربراہ براڈ شیٹ کمیشن نے بلایاتو ضرورجاﺅنگا، کاوے موسوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سربراہ براڈشیٹ کاوے موسوی نے کہاہے کہ براڈ شیٹ سکینڈل کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، بلایا تو ضرور جاؤں گا، شریف فیملی سے متعلق معلومات پاکستان کی عوام کیلئے ہیں، مفت میں میل کو نہیں دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ صحافی ڈیوڈ روز جھوٹ بول رہا ہے، میں غلط ہوں تو لندن ہائی کورٹ میں مجھ پر مقدمہ کردے، ان کاکہناتھا کہ ڈیوڈ روز کا حالیہ دنوں میں رویہ انتہائی مایوس کن ہے،وہ اسی روش پر کاربند ہے جس کی وجہ سے نیوز آف دی ورلڈ بند ہوگیا تھا۔
کاوے موسوی نے کہاکہ ڈیوڈ روز صحافیوں سے کہہ رہا ہے کہ میرے خلاف سٹوریاں لکھیں، ڈیوڈ روز اتنا بڑا نہیں کہ میں اسے چیلنج کروں، اگر میں صحافیوں کا سامنا کرسکتا ہوں تو وہ کیوں نہیں کرسکتا۔
کاوے موسوی نے کہاکہ شہزاد اکبر سے دوسری ملاقات کے بعد ڈیوڈ روز سے دوست ختم اور اس کی توقیر جاتی رہی،ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر سے ملاقات کر اکے معاملہ حل کرانے کی پیشکش کی تھی، دوران گفتگو ڈیوڈ نے کہا کہ مجھے کیا ملے گا، میرے ذمہ بڑی مارگیج ہے،میں نے ڈیوڈ کو پیشکش کی تھی مجھے تمام رقم ملی تو مارگیج ادا کردی جائے گی۔
سربراہ براڈشیٹ نے کہاکہ ڈیوڈ روز کی خواہش تھی کہ میرا شہزاد اکبر سے نیا معاہدہ ہوجائے، جس کیلئے وہ اصرار کرتے رہے، ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کا “فگر” بھی اسی کی طرف سے آیا تھا، شہزاد اکبر سے ملاقات کے دوران میں نے کہا کہ انھیں تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ مقدمہ اور اپیل بھی ہار گئے ہیں، بجائے اس کے وہ تسلیم کرتے شہزاد اکبر نے میری کمپنی کے بارے میں سوالات اٹھانے شروع کردئیے، کاوے موسوی نے کہاکہ میں نے ڈیوڈ روز سے کہا کیا تمہارے خیال میں یہ شخص واقعی کرپشن کے خاتمے کئے سنجیدہ ہے۔