کورونا کے وار جاری: مزید 33 افراد  جان کی بازی ہار گئے

Feb 18, 2022 | 09:21:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 33 افراد  جان کی بازی ہار گئے ، 2400 نئے کیس رپورٹ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد شمار جاری کردیئے ۔ این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 33 ہلاکتیں ہوئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.92  فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29950 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 96 ہزار 693 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3009 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار 218 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا

مزیدخبریں