(ویب ڈیسک)کتوں نے 10سالہ بچے کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جس سے وہ شدیدزخمی ہو گیا، جو کہ ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑگیا۔
پولیس کے مطابق شکارپورکے نواحی گوٹھ چنیسر خروس میں دس سالہ بچہ گھرکے باہر موجود تھا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیاجس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا،بچے کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجارہاہے تھا کہ اس دوران وہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔
والدین اور محلہ داروں نے انتظامیہ سے علاقے میں کتامار مہم شروع کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری: مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے