یوکرین تنازعہ ۔روس نے امریکا کے سینئر سفارتکار کو ملک بدر کردیا

Feb 18, 2022 | 10:20:AM
روس یوکرین تنازعہ
کیپشن: یوکرین میں جنگی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین تنازعہ شدت اختیار کرگیا ۔روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن کو میں ملک بدر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے روس پر الزام لگایا کہ اس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے دوسرے سب سے سینئر سفارت کار کو بغیر کسی جواز کے ملک بدر کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق ماسکو میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمین کو روس نے اس سال کے شروع میں ملک سے نکال دیا تھا اور انہیں ملک چھوڑنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا تھا۔
اس سے قبل امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے ۔وہ روس پر حملے کی تیاری کررہاہے ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ ایسے تمام اشارے موجود ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی سی ٹی وی کیمرے نے مودی کی مکاری عیاں کردی