پی ایس ایل ۔وہاب ریاض 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وہاب ریاض پہلے بولر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپرلیگ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے،وہاب ریاض نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے چوبیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:قندیل بلوچ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری
Danish gone! Skipper @WahabViki completes 100 wickets in the HBL PSL. ???????? #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/f6o4mTg37T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز کو پی ایس ایل میں اپنا سواں شکار بنایا اور سنگِ میل عبور کر کے اسٹیڈیم میں سجدۂ شکر کیا،انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں دانش عزیز اور اعظم خان کو شکار بنایا۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض نے 100 وکٹیں لینے کا اعزاز پی ایس ایل کے 75ویں میچ میں حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو جھٹکے پر جھٹکا۔۔اہم عہدیدار مستعفی ہوگئے