فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Feb 18, 2022 | 10:57:AM

(ویب ڈیسک)فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کردی۔اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا۔فیصل واوڈا کی اپیل میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا۔الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں جبکہ اپیل میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی۔سپریم کورٹ سے استدعاکی گئی کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کوتاحیات نااہل قرار دیا تھااس کے بعد فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ان اپیل مسترد کردی گئی تھی اب انہوں نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا

مزیدخبریں