بل گیٹس کا دورہ پاکستان ۔ اہم ٹویٹ جاری

Feb 18, 2022 | 11:17:AM
بل گیٹس کا دورہ پاکستان اہم ٹویٹ جاری
کیپشن: بل گیٹس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس نے پاکستان سے جانے کے بعد ٹوئٹر پیغام میں بِل گیٹس نے لکھا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور پُر امید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا اور ہوشیار رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی، صدر مملکت عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:قندیل بلوچ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری

وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس بعد مائیکروسافٹ کے بانی کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

 پاکستان کے دورہ کے دوران  وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بل گیٹس نے این سی اوسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ۔وہاب ریاض 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

بل گیٹس نے سمارٹ اورمائیکروسمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی سمیت دیگراقدامات کوسراہا۔ بل گیٹس نے کورونا اور ویکسینیشن مہم پرخیالات کا اظہار کیا۔